• قد بڑھانے کیلئے
    • جسمانی خوبصورتی کو بڑھانے میں لمبے قد کا بھی اہم کردار ہے اور دنیا میں بہت سے لوگ ہیں جن کی خواہش ہے کہ اُن کا قد بھی بڑھ جائے۔ قد کا انحصار موروثی بھی ہوتا ہے اگر والدین میں دونوں کا قد چھوٹا ہے تو عام طور پر بچوں کا قد بھی چھوٹا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ غذائی عادات اور جسمانی حرکات بھی قد پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ وجوہات جو بھی ہوں روزانہ ورزش اور جسمانی حرکات وسکنات سے قد کو بڑھانے کی کوشیش کی جاسکتی ہے جیسے جاگنگ، فٹ بال، کرکٹ کھیلنا، بال پھینکنا اور لٹکنا وغیرہ۔
    • تیراکی
    • فری سٹائل میں تیرنا جسم کو ہلکا پھلکا اور ذہنی دباؤ سے آزاد کرتا ہے جوکہ قد کو بڑھنے نہیں دیتا۔ ہفتے میں کم از کم تین مرتبہ ضرور تیراکی کریں۔
    • ناشتہ میں ساگودانہ کی کھیر صحت اور قد بڑھانے میں بہت مُفید ہے۔
    • ایک کپ دودھ میں چُٹکی ہلدی ملاکے رات کو سونے سے پہلے پیئیں۔
    • آدھا کلو اُبلا اور میش کیا ہوا کدو یا لوکی لیں اُس میں دو چائے کے چمچ شہد اور ایک ٹکڑا مصری کا ڈالیں، اِسے ناشتے میں کھائیں۔
    • روزانہ دن میں دو دفعہ ایک ایک چمچ سیرپ لیں جس میں لیسن موجود ہو۔
    • ایسی خوراک لیں جس میں وٹامن، کیلشیم، فائبر اور بروٹین زیادہ مقدار میں ہو۔


Next
This is the most recent post.
Previous
Older Post

0 comments:

Post a Comment

 
Top